حیدرآباد:معروف علمی و سماجی شخصیت کے۔ ایم عارف الدین کی رحلت

حیدرآباد:7ڈسمبر۔(ورق تازہ نیوز)مدینہ اینڈ گلوبل انسٹی ٹیوشنس حیدرآباد کے بانی و سیکریٹری معروف علمی و سماجی شخصیت جناب کے۔ایم۔عارف الدین کاآج 7 ڈسمبر کو 85 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ان کی نماز جنازہ آج بروز پیر بعد نماز عصر شاہی مسجد پبلک گارڈن نامپلی حیدرآباد میں ادا کی جائے گی۔

اس طرح کی اطلاع ان کے فرزند منہاج الدین اور کے۔ ایم۔ فصیح الدین نے دی ہے۔مرحوم کی رہنمائی میں حیدرآباد میں کئی ہائی اسکول کالج اور تعلیمی ادارے قائم ہوئے تھے۔وہ مخلص، ملنسار ہمدرد ملت شخصیت تھے۔رب العزت سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔ان کی مغفرت کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading