حکومت کا بڑا اعلان، کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروائیں اور حاصل کریں لاکھوں میں انعام

کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروائے اور 2 لاکھ 20 ہزار روپے انعام حاصل کرے
 حکومت کی جانب سے بڑا اعلان کیا گیا ہے تمام شہریوں کو کرونا وائرس ٹیسٹ کروانے کے عوض 2 لاکھ 20 ہزار روپے انعام کے طوردینے کا اعلاں کر دیا۔

چین کے صوبے ہوبے کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کی تشخیص کا ٹیسٹ کروانے والے شخص کو 10 ہزار یوآن انعام دیا جائے گا، یہ پیش کش اُن شہریوں کے لیے نہیں ہے جو اس وائرس سے پہلے متاثر ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ شہری کرونا کے ایسےنئے کیسز کی نشاندہی کریں کہ جن کے ٹیسٹ مثبت آئیں۔ ہوبے کے شہر چیانجیانگ میں کرونا وائرس کے حوالے سے بنائے جانے والے کنٹرول ہیڈکوارٹرز نے شہریوں کو انعام دینے کا اعلان 27 فروری کو کیا جس کا اطلاق دو مارچ سے ہوگا۔

کنٹرول ہیڈکوارٹرز کی جانب سے شہریوں کو جاری ہونے والے نوٹس میں وضاحت کی گئی ہے کہ ایسے شہری جو ٹیسٹ کروائیں گے اور اُن میں کرونا کی کوئی علامت پائی گئیں تو انہیں 10 ہزار یوآن (2 لاکھ 20 ہزار ہزارپاکستانی روپے سے زائد) انعامی رقم دی جائے گی۔؎

رپورٹ کے مطابق چین کے شہر چیانجیانگ ووہان سے 90 میل کی مسافت پر واقع ہے، یہاں بھی کرونا وائرس کی وجہ سے اموات کے واقعات پیش آئے البتہ حتمی تعداد سامنے نہیں آسکی۔

علاوہ ازیں چین کے ضلع ہان یانگ، ووہان اور ہوان گیوانگ میں بھی ایسے افراد کو 500 یوآن (گیارہ ہزار روپے) دینے کی پیشکش کی جو خود سے کرونا وائرس کی تشخیص کا ٹیسٹ کروائیں گے۔

یاد رہے کہ شہر کے شہر ووہان سے کووڈ19 وائرس پھیلنا شروع ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ دنیا کے 51 ممالک تک پہنچ گئی، آج 29 فروری تک کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 2900 سے تجاوز کر گئی۔

چینی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔ حکام نے قرنطینہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کی شناخت کے لیے بھی سافٹ ویئر تیار کیا جبکہ سرجیکل ماسک کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔

 

یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے. جس میں ادارہ نے کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سچ نیوز پاکستان

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading