حکومت سونو سود کو اعزاز نہ دے تو سرکاری ایوارڈز کی اہمیت نہیں ۔ شترو گھن سنہا

ممبئی ۔ اداکار۔ سیاستدان ستروگھن سنہا نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ مرکزی حکومت نے اداکار سونو سود کو کسی پدما ایوارڈ سے سرفراز نہیں کیا ہے ۔ شتروگھن سنہا نے لاک ڈاون کے دوران تارکین وطن کی غیر معمولی امداد پر سونو سود کی زبردست ستائش کی اور انہیں ایک سوپر ہیرو قرار دیا ہے ۔ شتروگھن سنہا نے کہا کہ اگر حکومت حکومت سونو سود کو بھی کوئی اعزاز نہیں دیتی ہے تو پھر سرکاری ایوارڈز کی کوئی اہمیت نہیں رہ جائے گی ۔ یہ مثال ایسی ہے کہ دلیپ کمار جیسے عظیم فرد کو کوئی واحد قومی ایوارڈ بھی نہ دیا گیا ہو ۔ سونو سود کی لاک ڈاون میں عوامی خدمات کی زبردست عوامی ستائش ہوئی ہے ۔

Leave a comment