حکومت راجستھان کا صنف نازک کے حق میں فیصلہ

جئے پور ۔لوک سبھا سے پہلے کانگریس حکومت راجستھان میں آدھی آبادی کو پیغام دینے کیلئے 33 فیصدی خواتین ریزرویشن کا داؤ کھیل رہی ہے۔ اسمبلی اور لو سبھا انتخابات میں 33 فیصدی سیٹیں خواتین کیلئے محفوظ کرنے کیلئے خواتین ریزرویشن کی تجویز اسمبلی میں لاکر اسے پاس کروایا جائے گا۔کابینہ کی میٹنگ میں جمعرات کو لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں خواتین کے 33 فیصدی ریزرویشن کی تجویز پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ کابینہ میں اس پر چرچا ہوئی۔ اب اسمبلی کے موجودہ سیشن میں ہی خواتین ریزرویشن کی تجویز کو پاس کروانے کی تیاری ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading