معروف شاعر منور رانا انتقال کرگئے

لکھنؤ: معروف شاعر منور رانا طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ منور رانا طویل عرصے سے بیماریوں میں مبتلا تھے۔ انہوں نے پی جی آئی، لکھنؤ میں آخری سانس لی۔ ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق ان کے بیٹے نے کی ہے۔اُن کی طبیعت خراب ہونے کے بعد 9 جنوری کو لکھنؤ کے پی جی آئی میں آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔جب شاعر منور رانا کی طبیعت خراب ہوئی تو انہیں سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز یعنی ایس جی پی جی آئی، لکھنؤ میں داخل کرایا گیا۔ اس سے پہلے وہ دو دن پہلے تک لکھنؤ کے میڈانتا اسپتال میں داخل تھے۔منور رانا کی پیدائش 26 نومبر، 1952ء کو ہوئی۔ اردو ادب کی دنیا میں ایک معتبر اور مقبول نام منور رانا ہیں۔ انھوں نے اردو ہی نہیں بلکہ ہندی شاعری میں بھی اپنا نام روشن کیا ہے۔ اردو اور ہندی ادبی دنیا میں عالمی سطح پر مشہور منور رانا کی پیدائش اتر پردیش کے شہر رائے بریلی میں، سنہ 1952ء میں ہوئی۔ ان کے رشتہ دار مع دادی اور نانی، تقسیم ہندوستان کے وقت پاکستان ہجرت کر گئے۔ لیکن ان کے والد صاحب، بھارت سے اٹوٹ محبت کی وجہ سے بھارت ہی کو اپنا مسکن بنا لیا۔ بعد میں ان کا خاندان کولکتہ منتقل ہو گیا۔ یہیں پر منور رانا کی ابتدائی تعلیم ہوئی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading