احمدآباد 26 اگست(یواین آئی)مغربی ریلوے کے احمدآباد سے ممبئی کے درمیان ٹرینیں 130کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جائیں گی۔ڈویژنل ریلوے منیجردیپک کمار جھا نے بتایا کہ احمدآباد اور ممبئی کے درمیان ابھی 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ان ٹرینوں کو جلد ہی 130کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلایا جائے گا جس سے مسافروں کا قیمتی وقت بچے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں ایک جانب جہاں پوری دنیا کورونا وبا کے عالمی بحران سے جوجھ رہی ہے وہیں اس دوران ڈویژن نے 5027 ریک سے 9.43 ایم ایم ٹی مال کی نقل وحمل کر کے 1292 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی۔نئی آمدنی کی امکانات کو تلاش کرنے کے لیے ڈویژن سطح پر کاروبار ترقی یونٹ کا قیام کیا گیا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ڈویژن کے ذریعہ 5000 کروڑ روپے کی آمدنی کے ہدف کو جلد ہی ہورا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فریٹ انکوائری کے لیے 139 کسٹمر کیئرپر مسائل کے حل کی سہولت دستیاب ہے۔مال کرایہ آمدورفت کو آسان اور بہتر بنانے کے لیے الیکٹرانک ریلوے کی سہولت،ریل سگم ایپ،ای پیمنٹ سہولت کے ساتھ ساتھ ریک کے لیے آن لائن ڈیمانڈ سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے۔
مسٹر جھا نے بتایاکہ معذوروں کو ڈویژن دفتر بار بار آںے کی پریشانی سے بچانے کے لیے’ریل دیویانگ سارتھی‘ایپلیکیشن کاآغاز کیا گیا جس میں انہیں صرف ایک مرتبہ ہی آنا ہوگا۔احمد آباد ڈیویژن مغربی ریلوے کا پہلا ایسا ڈیویژن ہے جہاں پر یہ سہولت دستیاب ہے۔
ریل ٹرانسپورٹ کے لیے فریٹ کو آسان اور پرکشش بنایا گیا ہے اور 14 گڈس شیڈ کو جدید ترین سہولیات سے آراستہ اوراپ گریڈ کرنے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔اس عرصے میں ڈیم ریج اور وارفیز معاف کردئے گئے۔منی ریک و ٹو پوائنٹ ریک کے لیے موجودہ التزاموں کو اور بھی آسان اور سہولت سے مزین بنایا گیا اور سبھی گڈس شیڈ،پرائیویٹ فریٹ ٹرمنلزو پرائیویٹ سائیڈنگ کو پارسل ٹرافک کے لیے کھول دیا گیا۔