حج کمیٹی آف انڈیا کے نئے سی ای او شانواس سی کا کامگار سنگھٹنا کی جانب سے شاندار استقبال
ممبئی (آفتاب شیخ)

حج کمیٹی آف انڈیا کے نئے چیف ایگزیکیٹو آفیسر (سی ای او) شانواس سی، آئی اے ایس، کا حج کمیٹی آف انڈیا کامگار سنگھٹنا کی جانب سے پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر تنظیم کے شرف الدین شیخ اور دیگر عہدیداران و اراکین بھی موجود تھے۔
شانواس سی 2012 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں جن کی گزشتہ تعیناتی ناگالینڈ میں رہی۔ حال ہی میں انہوں نے حج کمیٹی آف انڈیا میں سی ای او کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔
استقبالیہ تقریب میں کامگار سنگھٹنا نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی اور ادارے کے انتظامی اُمور کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ سنگھٹنا کے صدر شرف الدین شیخ نے امید ظاہر کی کہ شانواس سی کی قیادت میں کمیٹی مزید فعال، شفاف اور مؤثر انداز میں کام کرے گی۔