لاتور۔ (ورق تازہ نیوز)لاتور میونسپل کمشنر بابا صاحب منوہرے نے ہفتے کی رات خود کو گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی۔ رات 11:15 کے قریب پیش آئے اس واقعہ سے کہرام مچ گیا ہے۔
بابا صاحب منوہرے نے سرکاری بنگلے میں سنیچر کی رات تقریباً 11:30 بجے ریوالور سے اپنے سر میں گولی مار لی۔ وہ شدید زخمی ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔ وہ لاتور کے سہیادری اسپتال میں زیر علاج ہیں
موصولہ اطلاع کے مطابق بابا صاحب منوہرے نے سرکاری کام ختم ہونے کے بعد ہفتہ کی رات معمول کے مطابق اپنے خاندان کے ساتھ کھانا کھایا۔ ان سے گپ شپ کی۔ اس کے بعد وہ کمرے میں گئے اور ریوالور سے خود کو گولی مار لی۔
گولی چلنے کی آواز سن کر جب اہل خانہ کمرے میں گئے تو بابا صاحب منوہرے خون میں لت پت پڑے تھے۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔
واضح رہے کہ منوہرے ناندریڑ میں بھی اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر رہے چکے ہیں۔اس کے بعد ان کا تبادلہ لاتور میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کے عہدے پر کیا گیا تھا۔