ممبئی: اپنے صارفین کیلئے ہمیشہ نئی نئی سروس لانچ کرنے والے جیو نے جیو فون یوزرس کیلئے دو نئے لانگ ٹرم پریپیڈ پلان پیش کیا ہے۔ اس میں پہلے پلان کی قیمت 594 روپئے اور دوسرے پلان کی قیمت 297 روپئے ہیں۔ چلئے جانتے ہیں کہ ان دونوں پلانس میں آپ کو کیا۔کیا ملے گا۔بتادیں کہ 594 کے پلان میں ملیں گے یہ فائدے: اس پلان کی ویلی ڈٹی 168 دنوں کی ہے جس میں صارفین کو ان لمیٹڈ انٹرنیٹ ڈیتا ملےگا۔ اس میں ہر روز 0.5جی بی ہائی اسپیڈ ڈیٹا اور اس کے بعد 64 کے بی پی ایس کی اسپیڈ کے ساتھ ڈیٹا ملےگا۔ اس کے علاوہ فری وائس کالنگ، 28 دنوں کیلئے 300 ایس ایم ایس یعنی صارفین 168 دنوں کیلئے صرف 1800 ایس ایم ایس کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔۔297 روپئے میں ملے گا یہ فائدہ: اس پلان کی ویلی ڈٹی 84 دنوں کی ہے اس میں بھی یوزرس کو ان لمیٹڈ ڈیٹا ہرروز 0.5جی بی ہائی اسپیڈ ڈیٹا اور اس کے بعد 64 کے بی پی ایس کی اسپیڈ کے ساتھ ڈیٹا ملےگا۔ اس کے علاوہ مفت وائس کالنگ، 28 دنوں کیلئے 300 ایس ایم ایس یعنی یوزرس 84 دنوں میں صرف 900 ایس ایم ایس کا فائدہ ہوگا۔اس پلان کے تحت سبھی جیو فون صارفین کو جیو کے سبھی ایپس کا فری سبسکرپشن بھی ملے گا۔ جسمیں جیو ٹی وی ، جیو ٹی وی سنیما،جیو ساون میوزک جیسے ایپ شامل ہیں۔