جیش سربراہ مسعود اظہر نے اپنے بھانجے کو ہندوستان بھیجا

نئی دہلی ۔16۔جنوری ۔دہشت گرد تنظیم جیش محمد کا سرغنہ مسعود اظہرہندوستان میں بڑے حملے کی فراق میں ہے۔ سیکورٹی ایجنسیوں کو ان پٹ ملے ہیں کہ وہ 26 جنوری اورافضل گرو کی برسی پربڑے حملے کی تیاری کرچکا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق حملے کو انجام دینے کے لئے مسعود اظہرنے اپنی ٹیم کو جموں وکشمیربھی بھیج دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی یہ ٹیم کشمیرمیں پونچھ کے راستے گھس چکی ہے۔ ان دہشت گردوں میں مسعود اظہرکا بھتیجا حذیفہ شامل ہے۔ یہ پہلی بارنہیں ہے جب مسعود اظہرنے اپنے کسی رشتہ دارکوہندوستان بھیجا ہو، کشمیرمیں نومبر2017 میں مسعود اظہرکا ایک بھانجا طلحہ رشید مارا گیاتھا

Leave a comment