جونیئر ہائی اسکولوں میں 4000 ٹیچر اور پرنسپل کے عہدوں پر تقرری کیلئے بھرتی کا عمل جلد ہی

لکھنؤ۔ اگر آپ سرکاری ٹیچر کی نوکری ڈھونڈ رہے ہیں تو آپ کیلئے اچھا موقع ہے۔ یوپی کے جونیئر ہائی اسکولوں میں 4000 ٹیچر اور پرنسپل کے عہدوں پر تقرری کیلئے بھرتی عمل شروع ہونے والا ہے۔

اس کے تحت جلد ہی تحریری امتحان کرایا جائے گا۔ اس سلسلے میں بیسک ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن نے ریاستی حکومت کو امتحان کرانے کیلئے اتھارٹی کو نامزد کرنے کی تجویز بھیجی ہے۔ اس تجویز پر جیسے ہی ریاستی حکومت کی مہر لگ جاتی ہے پھر بیسک ایجوکیشن ڈپارٹمینٹ تحریری امتحان کرانے کے بعد بھرتیاں شروع کرے گا۔

تادیں کہ پہلے یہ بھرتیاں بیسک ایجوکیشن افسر کی سطح پر ہوا کرتی تھیں لیکن اس بھرتی میں دھاندلی آنے پر بی ایس اے سطح پر یہ بھرتیاں بند کردی گئی ہیں۔ اب ریاستی سطح پر ہونے والے تحریری امتحان کے بعد تقرری کی جائیں گی۔ بتادیں کہ ریاست میں 3049 ایڈڈ جونیئر ہائی اسکول ہیں ان میں تقریبا 4 ہزارعہدے خالی ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading