شہریت ترمیمی بل جمہوری جذبات کے خلاف: امرندر سنگھ

نئی دہلی: وزیر اعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ شہریت ترمیمی بل (سی اے بی) کے خلاف ہیں۔ انہوں نے جمعرات کے روز کہا کہ یہ بل ہندوستان کی جمہوری روح کے خلاف ہے، لہذا وہ اس کی مخالفت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ شہریت ترمیمی بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں اور صدر کی منظوری کے بعد اب قانون بن چکا ہے۔

کانگریس کے سینئر رہنما امریندر سنگھ نے سی اے بی اور نیشنل رجسٹر فار سٹیزن (این آر سی) دونوں کو غلط قرار دیا۔ کیپٹن نے کہا کہ پنجاب کسی بھی حالت میں اس بل کو منظور نہیں کرے گا، کیونکہ یہ بھی این آر سی کی طرح جمہوریت کی روح کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اس قانون کو نافذ العمل نہیں کیا جائے گا۔

غور طلب ہے کہ کہ ہندوستا-پاکستان سرحد کا ایک لمبا حصہ سرحدی ریاست پنجاب سے آتا ہے۔ ہندوستان سے پاکستان جانے اور پاکستان سے ہندوستان آنے بھی کا سب سے اہم راستہ بھی پنجاب سے ہو کر گزرتا ہے اور اسی راستہ سے سیکڑوں ہندو مہاجرین ہندوستان آئے۔ ان مہاجرین میں سے بہت سارے مہاجر خاندان آج بھی پنجاب میں مقیم ہیں۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading