جموں ۔کشمیرمیں اور دھماکہ‘ایک فوجی افسر کی ہلاکت کی خبر

راجوری :16فروری ۔(ایجنسیز)پورے ملک کو ہلاکر رکھ دینے والے پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں درجنوں کے شہید ہونے کے دو دن بعد کنٹرول لائن کے راجوری میں آئی ای ڈی دھماکہ ہوا۔ جس میں فوج کے ایک افسر شہید ہو گئے۔ سنیچر کی شام کو کنٹرول لائن کو ایل او سی کے پاس پٹرولنگ پارٹی کے پاس یہ دھماکہ ہوا۔ حالانکہ ابھی تک کسی بھی دہشت گرد تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔واضح ہو کہ پلوامہ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر اب تک کے سب سے بڑے دہشت گردانہ حملے کے بعد جمعہ کو پاکستان کی جانب سے پھر سے پونچھ میں کنٹرول لائن کے پاس سیزفائر کی خلاف ورزی کی گئی۔ حالانکہ ہندستان نے بھی اس کا منھ توڑ جواب دیا۔ جموں۔کشمیر میں مسلسل دہشت گردانہ حملے کے بعد انٹرنیٹ خدمات کو روک دیا گیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading