سری نگر:جموں و کشمیر میں دہشت گرد مسلسل ٹرک ڈرائیوروں کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں پیر کی رات کو دہشت گردوں نے کشمیر کے اودھم پور کے رہنے والے ایک ٹرک ڈرائیور کا گولی مار کر قتل کردیا ۔
مارے گئے ڈرائیور کی شناخت نارائن دت کے طور پر ہوئی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ جموں – سری نگر ہائی وے سے تقریبا 10 کلو میٹر دور کنیلواں علاقہ میں ڈرائیور سیب لوڈ ہونے کا انتظار کررہے تھے ، اس دوران ایک ڈرائیور کا گولی مار کر قتل کردیا گیا ۔
دہشت گرد کچھ دیگر ٹرک ڈرائیوروں کو بھی نشانہ بنانا چاہتے تھے ، لیکن جس جگہ یہ واقعہ پیش آیا ، اس کے پاس میں ہی پولس محکمہ کے ایک سینئر افسر موجود تھے ۔ واقعہ کی جانکاری ملنے کے بعد وہ فورا جائے واقعہ پر پہنچ گئے اور آس پاس کھڑے دو دیگر ٹرک ڈرائیوروں کو بچانے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد علاقہ کو پولیس نے گھیر لیا ہے اور تلاشی مہم چلائی جارہی ہے