سانگلی، مہاراشٹر، 10اکتوبر (یو این آئی) مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے جمعرات کو یہاں انتخابی تشہیر کے دوران کہاکہ جموں۔کشمیر سے آرٹیکل 370ہٹانے اور ریاست کو دو مرکز کے زیرانتظام ریاستوں میں تقسیم کرنے کے بعد وہاں امن ہے۔انہوں نے کہاکہ کانگریس آرٹیکل 370کو نظرانداز کررہی تھی لیکن نریندر مودی حکومت نے اسے ہٹا دیا
جس سے ملک کو دہشت گردی سے بچایا گیا۔ گزشتہ 70برسوں سے کانگریس کی حکمرانی میں دہشت گردی بڑھی لیکن آرٹیکل 370ہٹائے جانے کے بعد اب کشمیر کے لوگ امن محسوس کررہے ہیں۔مسٹر شاہ نے کانگریس کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی حکومت جب مرکز میں تھی تب انہوں نے آرٹیکل 370کو ہٹانے کی کوئی کوشش نہیں کی لیکن جب مودی حکومت نے اسے ہٹایا تو کانگریس اس کی مخالفت کررہی ہے۔ کانگریس یہ صرف ووٹ کے لئے کررہی ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی صرف ملک کے مفاد کے لئے کام کررہی ہے۔ جو لوگ ملک کے ٹکڑے کرنا چاہتے تھے، حکومت نے انہیں جیل میں ڈال دیا۔