جمعیۃ علماء کا اصلاحِ معاشرہ مشن رابوڑی تھانہ میں نمایاں “عو ام جمعیۃ علماء سے جڑ کر سماج سنواریں” — مفتی حفیظ اللہ قاسمی

جمعیۃ علماء کا اصلاحِ معاشرہ مشن رابوڑی تھانہ میں نمایاں

“عوام جمعیۃ علماء سے جڑ کر سماج سنواریں” — مفتی حفیظ اللہ قاسمی

تھانے (آفتاب شیخ)
تھانے شہر کی کثیر مسلم آبادی والے علاقے رابوڑی — جہاں شہر کی بیشتر مساجد واقع ہیں — میں جمعیۃ علماء شہر تھانہ کے زیرِ اہتمام مسجد عمر فاروق میں ایک روزہ تربیتی و اصلاحِ معاشرہ اجلاس منعقد ہوا جس میں مفتی حفیظ اللہ قاسمی سمیت متعدد علمائے کرام اور معزز شخصیات نے شرکت کی، جبکہ بڑی تعداد میں عوام بھی اس روحانی و اصلاحی نشست سے مستفید ہوئے۔

یہ اجلاس بروز اتوار بعد نمازِ عشاء جمعیۃ علماء شہر تھانہ کے صدر حافظ محمد عارف انصاری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز طیبہ مسجد کے امام مولانا شاہ تاج کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا اور بعد ازاں مسجد صدیق اکبر کرانتی نگر کے مؤذن حافظ سلمان نے بارگاہِ رسالت میں نعتِ رسول مقبول ﷺ پیش کی۔

مقررِ خصوصی و جمعیۃ علماء ضلع تھانہ و ناظم تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر حضرت مولانا مفتی حفیظ اللہ قاسمی نے اپنے بصیرت افروز بیان میں جمعیۃ علماء کے قیام، اس کے مقاصد اور سرگرمیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ اصلاحِ معاشرہ اور دینی خدمات کے لیے جمعیۃ علماء سے وابستہ ہوں اور اس کے مشن کو آگے بڑھائیں۔

مہمانِ خصوصی حضرت مولانا ذکریا (نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع تھانہ) کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔ اجلاس میں علمائے کرام اور شخصیات نے شرکت کی جن میں مولانا حیات اللہ قاسمی، مولانا الیاس مظاہری، مولانا اختر حسین قاسمی، مولانا عتیق قاسمی، مولانا طفیل خان مظاہری، مولانا محمد سعید نعمانی، مفتی قمر الحسن، حافظ خالد زندانی، مولانا خالد، مولانا اکرم، مولانا ہاشم، حافظ عبدالصبور، حافظ افروز، سالم گھاؤٹے، عبدالسعید شیخ، فاروق کھتری، ڈاکٹر اسد منیار، ذاکر تحصیلدار، صغیر شاہ، سبحان انصاری، متین شیخ، حمید اللہ اجمعین شیخ، حکیم شیخ، دانش انصاری، مرزا مقدر بیگ اور دیگر عہدیداران شامل تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading