جمعیۃ علماء شہر تھانہ کا انتخاب نہایت خوش اسلوبی سےانجام پایا
حافظ محمد عارف انصاری صدر، مولانا طفیل احمد مظاہری جنرل سیکریٹری اور محمد سالم گھاوٹےخازن منتخب
تھانے (آفتاب شیخ)
جمعیۃ علماء شہر تھانہ کی انتخابی نشست 7 ستمبر سنیچر بعد نمازِ عشاء حافظ محمدعارف انصاری کی صدارت میں مسجد عمر فاروق رابوڑی تھانہ میں حسبِ اعلان منعقد ہوئی، مشاہدین کی حیثیت سے مولانا عبدالوہاب قاسمی صدر جمعیۃ علماء ممبرا کوسہ، مفتی محمد اعلم جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء نئی ممبئی، مولانا شفیق الرحمان ندوی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ممبرا کوسہ، حاجی محبوب الٰہی اور مفتی حفیظ اللہ قاسمی مجلسِ انتخاب میں تشریف فرما تھے۔
نشست کا آغاز مسجدِ طیبہ کےامام و خطیب مولانا قاری شاہ تاج کی مسحورکن تلاوت سے ہوا، مفتی حفیظ اللہ قاسمی نے مختصرا جمعیۃ علماء کا تاریخی پس منظربیان کرتے ہوئے بزرگوں کی قائم کردہ اس تنظیم سے وابستگی کی اہمیت وافادیت پرروشنی ڈالی
پھر مولانا عبدالوہاب قاسمی نے انتخابی پیچ وخم سمجھاتے ہوئے تمام عہدیداران کے چناؤ کے لئے ایک ایک کرکے نام پیش کرنے کی اپیل کی چنانچہ صدارت کے لئے حافظ محمد عارف انصاری کا نام آیا اور باتفاقِ رائے منظور ہوگیا اسی طرح مولانا طفیل احمد مظاہری کو جنرل سیکریٹری اورسالم گھاوٹے کو باتفاقِ راۓ خازن منتخب کیا گیا، نائبینِ صدر سعید نعمانی، مولانا اختر حسین، فاروق کھتری اور حافظ محمد خالد زندانی منتخب ہوئے، جوائنٹ سیکریٹریز مولانا محمد خالد قاسمی، حمید اللہ شیخ، عبدالحکیم شیخ، فرحان صدیقی اورحافظ شمس القمر اتفاقِ رائے سے چن لئے گئے، محمد اجمعین شیخ، اقبال کھتری اور عبدالسعید شیخ سرپرست بنائےگئے، مجلسِ انتخاب میں مرزا مقدر بیگ، دانش منصوری، مولانامحفوظ، شاہنوازشیخ، ڈاکٹر اسد منیار، ایوب سکندر، ابراہیم شیخ اور کثیر تعداد میں معززین موجود رہے،اخیر میں حافظ محمد عارف انصاری نے اراکینِ منتظمہ کی کثیر تعداد میں حاضری پرسب کا شکریہ اداکیا اور ماحضر تناول فرمانےکی اپیل کی، مولانا عبدالوہاب قاسمی کی رقت آمیز دعا پر مجلس کااختتام ہوا۔
