دہلی پولیس نے تبلیغی جماعت کے رہنما مولانا سعد صاحب کے خلاف مقدمہ /FIR رجسٹر کرلیا ہے
سب کچھ واضح ہوگیا تھا کہ مرکز کے ذمہ داروں کی برائے نام بھی غلطی نہیں تھی، مرکز میں قیام پذیر افراد حکومت کے غیر منظم لاک ڈاؤن کے سبب پھنس گئے تھے جنہیں نکالنا بھی حکومت کی ہی ذمہ داری تھی
لیکن کیجریوال نے بھاجپا سرکار کے ساتھ ملکر گندی سیاست کھیلی اور تبلیغی جماعت کو ٹارگٹ کرکے سڑک پر بکھرے مزدور اور غصے سے بپھرے انسانوں کی طرف سے توجہ ہٹانے کے لیے کرونا جیسی بیماری کو بھی ہندو۔ مسلم بنا ڈالا
بھارت کے میڈیا نے گھناؤنا اور غلیظ کردار پيش کیا
اور اب ایف آئی آر ہوگئی ہے
یہ بہت غلط ہورہاہے، کل جب مرکز کے خلاف ہنگامہ شروع ہوا تھا میں نے تبھی کہا تھا تبلیغی جماعت پوری طرح سے غیر سیاسی جماعت ہے یہ لوگ کبھی کسی کو نقصان نہیں پہنچاتے کسی بھی طرح کی کٹّر بات نہیں کرتے ان کے خلاف آپ انٹلیجنس کی رپورٹ منگوا لو کچھ نہیں ملےگا
آج اسی لیے ہم لوگ آواز اٹھا رہے ہیں کہ تبلیغی جماعت کے ساتھ نفرت مت کھیلو، لیکن ایف آئی آر کردی گئی، ایسے پولیس کیس سے مولانا سعد صاحب کا کچھ بگڑنے والا نہیں ہے، اور نا ہی یہ تشویش کا موضوع ہے، البته تبلیغی جماعت سے منسلک کروڑوں کارکنوں کے دل میں آپ نے ایک خلش ایک غصہ ایک غلط پیغام ضرور پیدا کردیا
*مجھے بہت تکلیف ہے، اور میں موجودہ سرکاروں کی سیاست اور سیاست زدہ سسٹم سے ناامید ہورہا ہوں، اگر یہ لوگ تبلیغی جماعت کو بھی اپنی گھٹیا، گندی اور اسلام دشمن سیاست کے لیے نہیں بخش رہے تو ان سے مجھے کسی انسانیت کی توقع اب نہیں ہے، تبلیغی جماعت جوکہ صرف انسانیت سے محبت سکھاتی ہے، غمگسار سے ہمدردی، بھائی چارہ، بھوکوں کو کھلانے اور محبت کی تعلیم دیتی ہے، ایسی جماعت کو خونخوار اور انسانیت کےخلاف خطرہ بتا کر اس کے خلاف پولیس کیس کرنا وہ بھی ریاست کی سربراہی میں یہ لوگ ۹۰ سال سے پیغام امن لیکر دنیا بھر میں اسفار کررہےہیں لیکن دنیا میں کسی حکومت، کسی ایجنسی نے بھ ی آج تک اس جماعت کو نہیں چھیڑا لیکن موجودہ دہلی کی عام آدمی پارٹی کیجریوال سرکار، اور مرکزی بھاجپا حکومت نے ان کو بھی نہیں چھوڑا، یہ لوگ درندے ہیں، یہ سیاست کے بھیڑیے، انسانیت کے دشمن، اور پورے ملک میں نفرت بھڑکانے والے لوگ ہیں یہ امن و امان کے دشمن ہیں*
*مجھے لگتاہے کہ مولانا سعد پر ایف آئی آر، تبلیغی جماعت اور نظام الدین مرکز کےخلاف میڈیا، سیاست اور سنگھی اسلامو فوبیا کی یہ بےشرم ظالمانہ کارروائیاں بہت بڑی غلطی ہے، یہ متعصب نفرت کے پجاریوں اور حکومتوں کے لیے خود ہی بڑی پریشانی کھڑی کرسکتا ہے، تبلیغی جماعت زمینی سطح پر سب سے طاقتور سماجی نیٹورک ہے، یہ حکومت بہت غلط کررہی ہے، تبلیغی جماعت کو معمولی سمجھنا اور ان پر کریک ڈاون بہت بڑی غلطی ثابت ہوسکتاہے،* ہم ہمیشہ تبلیغی جماعت کے ساتھ ہیں اور بھرپور حمایت کرتےہیں اور اپنی آواز انصاف کے لیے سچائی کے لیے بلند کرتے رہیں گے_
تبلیغی جماعت اور نظام الدین مرکز کے خلاف نفرت، تعصب اور مسلم دشمن سیاست کا کھیل سب یاد رکھا جائے گا
لازم ہےکہ ہم بھی دیکھیں گے_
سمیع اللّٰہ خان
۳۱ مارچ ۲۰۲۰
ksamikhann@gmail.com