از۔ غازی سید عمیراحراری.جوائنٹ سکریٹری آل انڈیامجلس احراراسلامرکن۔ انٹرنیشنل ختم نبوت فورم
26/مارچ، بروزجمعرات کوجماعت احمدیہ (قادیانیوں) کی جانب سےٹویٹرپرایک ٹرینڈ (AHMADIYAYOUTH#) کےنام سےچلایاگیاتھا، اوراسی سلسلےکی دوسری کڑی آج 28/مارچ بروزہفتہ کواسی ہیش ٹیگ اوراسی نام "احمدیہ یوتھ”کےنام سےٹویٹرپرچلایاگیا،اوریہی نہیں بلکہ اس ٹرینڈکوٹاپ تک پہنچانےمیں یہ لوگ کامیاب بھی رہے۔ان دونوں ٹرینڈوں میں قادیانیوں نےلاک ڈاؤن کےدوران اپنی جانب سےکی جانےوالی فلاحی ورفاہی خدمت کوانجام دیےجانےوالےایونٹس کی تصاویر اورتفصیلات بھی ٹیگ کیں،اوراسی کےساتھ اپنےکفریہ عقائدکی تشھیربھی کی،یہ پہلاموقع نہیں ہےکہ قادیانیوں نےٹویٹرپراپناٹرینڈ چلایاہو، اورٹرینڈ ٹاپ کرانےمیں کامیاب رہےہوں،بلکہ ہرماہ ایک،دواورکبھی اس سےزائد ٹرینڈ چلانےمیں قادیانی کامیاب رہتےہیں۔
آج کےٹرینڈ کی حقیقت
جیساکہ اوپربتایاگیاکہ اس ہفتہ قادیانی دوٹرینڈ چلانےمیں کامیاب رہےہیں،دونوں کاہیش ٹیگ ایک ہی تھا،اوردونوں دن ٹرینڈکرانےکامقصدسوشل میڈیا کےذریعےدینی تعلیم سےنا واقفیت رکھنےوالےعصری تعلیم یافتہ طبقہ کومتاثرکرنااوران کےدلوں میں عقیدہ ختم نبوت، حیات ونزول عیسی علیہ السلام کےتعلق سے شکوک وشبہات پیداکرکےراہ ارتداد پرچلاناتھا۔
قادیانی اورعیسائی مذہب نےاپنےپرانےحربےکااس بار(لاک ڈاؤن میں) ہمیشہ کی طرح بڑی خوبی کےساتھ استعمال کیاہے،ملک کےغریب، پسماندہ،سلم پٹی کےمسلم علاقوں خصوصادیہاتوں میں گھرگھرجاکر”راشن کٹس، اناج،دوائیں، روزمرہ کی ضروری اشیاءکی بڑےپیمانےپرتقسیم اورمالی امدادکےذریعےجاھل اورسادہ لوح عوام کواپنےجال میں پھنساکرمرتدبنانےکاکام شروع کردیا،اوریہی نہیں بلکہ ایک تیردونشان کومدنظر رکھتےہوےان فلاحی کاموں کوانجام دیتےوقت بڑےپیمانےپرتصویریں نکالی گئیں، جن کااستعمال آج کےٹویٹرٹرینڈمیں بڑےاچھےاندازسے کیاگیا۔
اب ہم کیاکریں
آج کےہونےوالےہیش ٹیگ اورٹرینڈکاعلم مجھےدوروزقبل ہی ہوگیاتھا،اوراس کےبارےمیں کل رات راقم نےایک پیغام بھی ریکارڈ کرایاتھا، لیکن فوری طورپرآج ہم لوگ قادیانیوں کےخلاف یااپنےعقیدہ کےدفاع میں کوئی ٹرینڈنہیں چلاسکے،لیکن عنقریب کل یاپرسوں انشاءاللہ جلدہی ایک ٹرینڈجماعت احمدیہ(قادیانیوں) کےخلاف چلایاجاےگا،اوراسی دن ہیش ٹیگ کااعلان بھی کیاجاےگا، تمام مسلمانوں سےگذارش ہےکہ وہ چلاےجانےوالےٹرینڈمیں شرکت فرماکر *تحفظ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم* کی عظیم الشان عبادت میں شریک ہوں، اورلاک ڈاؤن کےدوران فرصت کےلمحات کوعقیدہ ختم نبوت کےتحفظ کےلیےخاص کریں۔
یہ فیصلہ ہے اپنا، یہی بات ہےآخر
ہے ختم نبوت پہ میری جان بھی حاضر
ایک ضروری بات
لاک ڈاؤن کےدوران اوراسکےعلاوہ بھی ہمیشہ غریب مسلمانوں کی دامےدرمےسخنےمددکیاکریں،نیزساتھ ہی انہیں عقیدہ توحیدورسالت سےروشناس کرائیں، اگرآپ نےایسانہیں کیاتوعیسائی اورقادیانی اس موقع کی تلاش میں ہیں، وہ آگےبڑھ کراس سنہرےموقع سےفائدہ اٹھائیں گے، اوریوں ارتداد کاسلسلہ مزیدپھیلتاجاےگا۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ