#UP #Yogi #Quarantine #Workers وزیراعلیٰ نے ہدایت جاری کی کہ قرنطین میں مریضوں کو کھانا اور دیگر روز مرہ کی ضروریات کی فراہمی کے انتظامات کیے جائیں۔
لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتے کے روز عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ پچھلے تین دنوں میں ملک کے دیگر حصوں سے ریاست میں پہنچنے والے قریب ایک لاکھ افراد کو قرنطین کریں۔
ریاستی حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق ، یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ پچھلے تین دن میں ایک لاکھ افراد دوسری ریاستوں سے یوپی آئے ہیں۔
ان کے نام ، پتے اور فون نمبر ضلعی مجسٹریٹ کو دستیاب کردیئے گئے ہیں اور ان کی نگرانی کی جارہی ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت جاری کی کہ قرنطین میں مریضوں کو کھانا اور دیگر روز مرہ کی ضروریات کی فراہمی کے انتظامات کیے جائیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی نے یہ ہدایات بھی جاری کیں کہ ان افراد کو قرنطین میں رکھا جائے اور ان کے کھانے اور دیگر روز مرہ کی ضروریات کو پورا کیا جائے۔
وزیر اعلی کے حوالے سے بتایا گیا کہ "لاک ڈاؤن کے دوران ریاست میں کوئی بھی بھوکا نہیں رہنا چاہئے۔”
اس میں کہا گیا کہ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی رہائش گاہ پر ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عہدیداروں کو سپلائی چین کو مضبوط بنانے کی ہدایت بھی جاری کی۔