جلگاوں کے ضلع کلکٹربھی ڈینگو سے متاثر

جلگاو¿ں (سعیدپٹیل )جلگاو¿ں میں طبی ذرائع سے ملی معلومات کے مطابقز دوسو سے زاید مریضوں کی جانچ کرنے پر ڈینگوں کی رپورٹ کے تقریباً بیانوے نمونے پوزیٹیو پائے گئےا ہیں۔گذشتہ تین ماہ شہر میں رہ رہکر یہ مرض سر اٹھاتارہاہے۔اورنگ آباد کے گھاٹی اسپتال اب تک 268 نمونوں میں سے 92نمونے پوزیٹیو آئے ہیں۔ضلع کلیکٹر کشورراجے نمبالکر انھیں بھی ڈینگوں کی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔اس کے بعد طبی محکمہ بیدار ہوا۔گذشتہ چار دنوں میں جمع کیا گیا خون میں سے پینتیس نمونے جانچ کےلئے اورنگ آباد بھیجے گئے۔جبکہ شہر میں بیانوے نمونے پوزیٹیو ہیں۔جلگاو¿ں شہر میں 268 افراد کو ڈینگوں ہونے کااندراج ملیریا محکمے میں ہواہے۔ضلع تھنڈ بخار افسر اپرناپاٹل ان کی ہدایت پر مشتبہ مریضوں کے خون کے نمونے جانچ کےلئے اورنگ آباد گھاٹی اسپتال بھیجے گئے تھے جس میں سے 92 نمونے پوزیٹیو آئے ہیں۔اسی دوران ڈینگوں کا مسئلے کے ساتھ ہی سوائین فیلو کا اضافہ ہواہے۔ضلع میں اب تک پندرہ افراد کو سوائین فیلو ہونے کاانکشاف ہواہے۔جس میں سے آٹھ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔جلگاو¿ں شہر میں چار میں سے دوکی موت ہوچکی ہیں۔اس کے جراسم مریض کی چھینک سے اڑنے والے ذرات دھول و گرد غبار کی شکل میں باقی رہتے ہیں۔اس لئے کھانسی اور چھینکتے وقت ناک پر رومال رکھاجائے ،یہ مرض ایک انسان سےدوسرے انسان کو ہوتا ہے۔دمہ استھما کے مریضوں کو اس کی شکایت جلد ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔جبکہ سوائین فیلو یہ فیلو جیسا ہی ہوتا ہے۔تھنڈی بخار ،سردی ،کھانسی ،گلے میں درد ،پورے جسم میں درد ،پیٹ میں درد ،مچلاہٹ ،قے ،دست وغیرہ اس مرض کی نشانیاں ہیں۔اس لئے شہریان کو چاھئے کہ وہ ذاتی طور پر احتحاطی تدابئےر پر عمل کریں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading