جلگاوں:بیٹوں نے 65 سالہ والد کا نکاح 50 سالہ مطلقہ خاتون سے کروایا

جلگاؤں ١٣ ِجون (سعیدپٹیل کےذریعے )جلگاؤں ضلع کے رسلپور کے ترپاٹھی ترقی یافتہ کسان شیخ محمود عبدالغنی( ٦٥) و وحیدہ بی سید احمد (٥٠ )ان کا نکاح گذشتہ روز پروقار و شادمانی کےمنظر میں انعقاد پذیر ہوا۔خصوصی طور پر والد کی گھریلوں پریشانیوں کو دور کرنےکےلۓ شیخ محمود ان کے فرزندوں نےہی والد کی شادی کی تجویز پیش کی۔جس پر عمل کرتےہوۓ ضلع منیار برادری نے دلچسپی اور سرگرمی کا مظاہرہ کرتےہوۓ اس تاریخی کام کو انجام دیا۔رسلپور کے کسان شیخ محمود اپنی زراعتی مصروفیت کی وجہ سے اپنے بیٹوں کے پاس نہیں رہ سکتے،اس تعلق سے انھیں گھریلوں پریشانیوں کا سامنا کرناپڑتاتھا۔ان کے بیٹے شیخ رمضان ،شیخ اسلم اور شیخ رئیس نے جلگاؤں ضلع منیاربرادری کے صدر فاروق شیخ ، عبدالرؤف ٹیلر اور اختر شیخ ان حضرات کے سامنے والد کی شادی کی تجویز پیش کی۔IMG-20190612-WA0091
برادری نے سروے رجیسٹر کی جانچ کرکے شنی پیٹھ جلگاؤں کی خاتون وحیدہ بی جو اپنے برادرے عزیز عبدالمطلب سید احمد ان کے یہاں مقیم ہیں کی معلومات حاصل کرنے کے بعد فاروق شیخ و سید چاند انھوں نے عبدالمطلب ان سے گفتگوں کی۔بعد ازاں انھوں نے بہن سے اجازت لی اسی طرح دونوں فریقین کے درمیان اتفاق ہوجانے کے صرف دو گھنٹوں میں نکاح کی کاروائ مکمل کیں۔اس موقع پر عابد شیخ ،صمد شیخ ،شیخ اسلم ،کلیم شیخ ،مختار سید ،فاروق شیخ ،سیدچاند ،طاہرشیخ ،عبدالرؤف ٹیلر ،اسماعیل فقیرہ ،ہارون محبوب ،اختر نعمت اللا ،وغیرہ منیاربرادری کےعہدداران و رشتےدار موجود تھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading