جلگاؤں کے راویر گاؤں میں فرقہ وارانہ کشیدگی۔سنگباری میں مسلم نوجوان شدید زخمی

جلگاؤں:23۔مارچ۔ (ورق تازہ نیوز)راویر شہر میں کل اتوار کو شب ساڑھے أٹھ بجے دو گروپ میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوگئی اور سنگباری میں ایک مسلم نوجوان کے شدید ز خمی ہو نے کی اطلاع ہے۔

جنتا کرفیو کے مدنظر کل دن بھر راویر میں کرفیو رہا لیکن شب ساڑھے أٹھ بجے شیواجی چوک میں دو گروپ میں زبردست سنگباری ہوئی جس کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔مسلم نوجوان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔سنگباری سے املاک کا کافی نقصان ہوا یے۔اس واقعہ کے بعد مقامی پولس جائے واردات پر پہنچ گئی۔شہر میں حالات پرامن مگر کشیدہ ہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading