ناندیڑ:22مارچ(ورق تازہ نیوز)ضلع انتظامیہ نے 20 مقدمات درج کئے ہیں۔ان تمام نے انسداد وبائی امراض ایکٹ 1897کی ترمیم کی خلاف ورزی کی ہے ۔ فی الحال ملک بھر میں یہ ایکٹ نافذ العمل ہے جس پر سختی کے ساتھ عمل آوری کی جارہی ہے ۔عوام ایکٹ کی ترمیمات پرتوجہ دیتے ہوئے کاروبار کریں اس طرح کی ہدایت انتظامیہ نے دی ہے ۔
ناندیڑ شہر کے بھاگیہ نگر پولس اسٹیشن حدود میں 6 ‘ وزیر آباد 7 ‘کنوٹ4‘تامسہ 1‘مکرم آباد 1اور ناندیڑ دیہی پولس اسٹیشن میں1 مقدمہ درج کیاگیا ۔ضلع میں ہر مقام پر کوروناوائرس کی روک تھام کے سلسلے میں دوکانیںو کاروباری ادارے بندرکھنے کے احکامات دئے گئے تھے لیکن مذکور ہ دوکانداروں اسکی خلاف ورزی کی اسی لئے انکے خلاف وبائی امراض ایکٹ اورتعزیرات ہند کی دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کردیاگیا ۔اس جرم میں نقد جرمانہ اور جیل کی سزابھی ممکن ہے ۔