ممبئی/ جلگاؤں ،15،جون(ایجنسیز)مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع کے املنیر میں کشیدگی میں۔ اس وقت اضافہ ہوگیا جب ،سابق کارپوریٹر کے بیٹے اشفاق (35) سال کی پولیس تحویل میں موتواقع ہوگئی جس کی وجہ سے عوام برہم ہیں اور سخت کشیدگی پائی جاتی ہے ۔اشفاق کو چند روز قبل حراست لیا گیا تھا۔
جلگاؤں کے ماہر تعلیم عبدالکریم سالار نے اس کی اطلاع دی اور کہاکہ آج رات اس تدفین۔ عمل میں آئی،شہریوں کا مطالبہ ہے کہ پولیس اسٹیشن کے انچارج کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔سابق وزیر اور ایم پی سی سی کے کارگزار صدر نسیم عارف خان نے کہاکہ انہوں نے املنیر کی صورتحال پر محکمہ داخلہ کے حکام سے گفتگو کی ہے اور جلگاؤں کے ایس پی راج کمار سے بھی گفتگو کرکے حالات کو جلدازجلد قابو میں کرنے اور عوامی اعتماد بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے تھانہ انچارج کی معطلی اور اشفاق کی موت کی جوڈیشل تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔ نسیم خان نے شہر میں امن وامان اور اعتماد بحال کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کرنے کی مانگ بھی کی ہے۔حکومت نے بھی علاقے میں امن بحال کر نے کی ہرممکن کوشش کی ہدایات دی ہیں۔