جلگاؤں ١٦ ِمارچ .( سعیدپٹیل )آج صبع دس بجے کےقریب اجنتاچوپھولی کےپاس قومی شاہراہ نمبر چھ پر سڑک پار کرتے وقت یہاں کے سالار نگر میں رہاھیش پذیر غفور خان افضل خان (عمر ٢٤ برس )یہ نوجوان پاس کے علاقے میں بائیک شوروم میں اپنے کام پر جارہاتھا۔
راستہ پار کرتے ہوۓ اڑیسہ سے دھولیہ کی جانب جانے والے تیز رفتار کنٹینر (او ڈی ۔٠٢ ایل ٤٨٢٦ ) نے اس نوجوان کو اڑادیا۔اس حادثے کی طرف دوسرے راہگروں نے مدد کےلۓ دوڑلگائ۔لیکن نوجوان جاۓحادثہ پر ہی جاں بحق ہوچکاتھا۔اسے رشتہ داروں نے فوراً ضلع سول اسپتال لۓگۓ ۔جہاں ڈاکٹر ہرشل دیشمکھ انھوں نے مردہ قرار دیا۔ایم آئ ڈی سی پولیس اسٹیشن میں حادثاتی موت درج کی گئ ہے۔اس حادثے کی وجہ سے آمدورفت کا نظم تقریباً دو کلومیٹر تک متاثیر رہا۔شہر کے پولیس آمدورفت محکمہ اور ایم آئ ڈی سی پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں کی مشترکہ کوشش سے ٹرافیک نظام کو بحال کیا گیا۔سالار نگر اس علاقے میں رنج وغم کی لہر پائ جاتی ہیں۔