جلگاؤں ٢١ اپریل( سعید پٹیل ) یہاں کل شب تاخیر سے موصولا خبر کے مطابق ناسک کو مریض لیجانے والی ایمبولینس ممبئ ۔آگرہ قومی شاہراہ پر ٹریکٹر سے آمنے سامنے ٹکرا گئ۔اس دردناک حادثے میں ایمبولینس میں سوار مسلم خاندان کی دو بہنیں اور ایک بھائ جاں بحق ہوگۓ ہیں ۔جبکہ ایمبولینس کا ڈرائیور شدید زخمی حالت میں علاج کےلۓ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
کل شب نو بجے کے بعد پیپل گاؤں کےپاس شیرواڈ پھاٹا کے پاس یہ درد ناک حادثہ پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق پیپل گاؤں بسونت کے شیرواڈ پھاٹا کےپاس ممبئ ۔آگرہ قومی شاہراہ سے جلگاؤں ضلع کے پاچورا سے مریض کولےکر ناسک جانے والی ایمبولینس ایم ایچ ٠٣ اے ایچ ٤٦٧٧ چلی تھی۔وڈالی گاؤں کے آگے ایمبولینس شیرواڈ پھاٹا کے قریب سامنے کی سمت سے آنےوالے ٹریکٹر ایم ایچ ٤١ جی ٤٥٨٩ کے درمیان آمنے سامنے ہوئ ٹکر سے ایمبولینس جو تیز رفتار ہونے کی وجہ سے سامنے سے چکناچور ہوگئ۔
اس حادثے میں عزیزہ بی معین الدین باغبان عمر ٦٠ برس ، رفیع الدین معین الدین باغبان عمر ٥٥ برس اور قمرو بی معین الدین باغبان عمر ٦٠ برس سبھی باہر پورا پاچورا ضلع جلگاؤں کے رہائیش پذیر ہیں۔جاں بحق ہونے سے علاقہ میں غم و رنج کی لہر دوڑ گئ۔جبکہ ایمبولینس ڈرائیور ساگر بھکن پاٹل شدید زخمی ہونے سے فوری طور پر علاج کےلۓ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔اس درد ناک حادثے میں جاں بحق ہونے والی دو بہینیں اور ایک ان کا بھائ ہے۔پیپل گاؤں بسونت پرائمری ہیلتھ سینٹر پر تینو کی لاشیں آگے کی کاروائ کےلۓ لیجائ گئیں ہے