جلگاؤں ضلع منیار برادری نے آدیواسی علاقوں کے تڈوی پٹھان سماج کے سرگرم عمل حفاظ کرام میں اناج کٹس تقسیم

جلگاؤں ضلع منیار برادری نے آدیواسی علاقوں کے تڈوی پٹھان سماج کے سرگرم عمل حفاظ کرام میں اناج کٹس تقسیم کرکے قابل ستائیش کام انجام دیا۔

جلگاؤں ٢١اپریل (سعید پٹیل )جلگاؤں ضلع منیار برادری نے ریاستی صدر فاروق شیخ کی قیادت و نگرانی میں کورونا وباء کے احتیاطی قدم لاک ڈاؤں کی وجہ سے غریب اور یومیہ مزدوروں کی روزی روٹی کا سلسلہ ٹھپ ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ اور بھی سماج کے کچھ طبقات ایسے ہیں جن تک اس مشکل دور میں مدد پہونچنا ضروری ہے۔ایسے ہی آدیواسی طبقہ سے تعلق رکھنے والے حفاظ کرام کو ان کے مقام پر جاکر اناج تقسیم کیا گیا۔جامنیر تحصیل کے موراڈ ، شیندورنی ،جامبھوڑ ،پیپل گاؤں ، ہیوری ، وڈالی ،پلاس کھیڈا ،ساونگی ،گوندگاؤں ،چیل گاؤں ، کولہا ،شینداڈ ،موٹھالا ،کھڈک دیولہ ،واگھول ،وٹھان ،رانی بامروڈ ،کسمبہ واڈی ،منڈک گاؤں ، لوہاری ، پہور ، بنوٹی ،پالدھی ،وغیرہ جامنیر اور پاچورا ان تعلقوں کے ان مقامات پر تڈوی پٹھان برادری کے کئ دینی افراد مختلف مقامات پر دینی کاموں میں سرگرم عمل ہیں۔جنھیں تعاون کرنا ضروری تھا۔جامنیر تعلقہ میں ٣٠ ، پاچورا تعلقہ میں ٢٥ ، جلگاؤں ایم آئ ڈی سی علاقہ ١٠ ،گنیش کالونی ،شیواجی نگر ،ھڈکو پیپرالا ،امن پارک ،اس طرح مجموعی طور پرکل ٦٩ کٹس تقسیم کی گئ۔ فوٹو کیپشن : جلگاؤں ضلع منیار برادری کے اناج کٹس جسے تڈوی برادری کےسرگرم عمل حفاظ کرام میں تقسیم کیا گیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading