حیدرآباد:جنوبی ہند کی سب سے قدیم اور معتبر دینی تعلیمی ادارہ جامعہ نظامیہ نے رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر مسلمانوں کے لیے یہ پیام جاری کیا۔رمضان المبارک کے پیش نظر مسلمان سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ نماز تراویح اور افطار سحر کی طرح اپنے گھروں میں ادا کریں- موجودہ مہلک کورونا وائرس کی بڑھتی وباء سےامتہ المسلمین کو اس بات کی تلقین کی گئی ہے ۔مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افطار پارٹیوں میں ہونے والے اخراجات سے غریب اورضرورت مند افراد کی مدد کا کام انجام دیں ۔
یادر ہے کہ سابق میں بھی اس مضر وباء کے انتہائی برے اثرات کے پیش نظر شہر آفاق کی قدیم و عظیم دینی درسگاہ جامعہ نظامیہ میں مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ میں مختلف مکاتیب فکر کے علماء مفتیان مشائخ عظام دانشوران قوم و ملت ماہر ڈاکٹرس سے مشورے طلب کیے گئے ۔جس کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا تھا کہ ماہ صیام میں نماز تراویح اور افطار کا اہتمام اپنے ہی گھروں میں اہتمام کرنے کی اپیل کی گئی – مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ وباء سارے انسانوں کیلئے خطرناک ہے اس وباء سے نہ صرف ہم کو محفوظ رہنا ہے بلکہ دیگر کو بھی اس مہلک کوویڈ 19 کی وباء سے بچانا ہے۔
اس کے باعث کسی کے متاثر ہونے پر وہ دیگر انسانوں کیلئے مہلک وباء می۔ تبدیل ہوجاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اسلام نے بھی ایسے سنگین حالات میں ان سے بچنے کی حکمت عملی بھی بتادی ہے اب ہمارا کام ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے بتائے گئے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے خود اور دیگر کو محفوظ رکھ سکتے ہیں-مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ مہر کورونا وائرس کی وبا کے باعث علماءومشائخ ماہر ڈاکٹرز کی جانب سے سابق میں بھی کثیر اجتماعات سے پرہیز کرنے کی اپیل کی گئی تھی جس کا امتہ المسلمین نے خیر مقدم کیا تھا مزید ایک اور مرتبہ اس پر عمل کرتے ہوئے رمضان مبارک کی آمد ہے اس مبارک مہینے میں بکثرت اجتماع ہوتے ہیں نماز تراویح کا اہتمام کیا جاتا ہے تاہم موجودہ حالات میں کے پیش نظر ہمیں انفرادی طور پر اپنے مکانات میں نماز تراویح عبادات قرآن خوانی کرنی چاہیے۔
انہوں نے عامۃ المسلمین سے اپیل کی کہ تراویح کی نماز سنت ہے جبکہ فرائض اور واجبات میں رعایت دی گئی ہے۔ اسی نسبت بطخیں ریایت حاصل ہے اسی وبا کے پیش نظر اپنے اپنے گھروں میں سہولت کے مطابق نماز تراویح گھر میں ادا کریں سماعت قرآن، افطار پارٹیوں سمیت دیگر بڑے اجتماعات سے گریز کریں اور اس پیسے کا ضرورت مندوں کی مدد کیلئے استعمال کریں یہ مبارک مہینہ ہے جس میں رحمت مغفرت برکت دی جاتی ہے ۔یہ اس وبا ءکے انسداد کے لیے دعائیں کریں شریعت اپنے جان و مال کی حفاظت کا حکم دیتی ہے ۔انہوں نے مشترکہ مختلف مکاتب فکر کے علماء کے اتفاق سے عامۃ المسلمین سے اپیل کی کہ وہ رمضان المعظم کے دوران اجتماعات و دیگر سے گریز کریں۔