اب”مس کال“ اورایس ایم ایس سے بجلی مسدودی کی شکایت

ناندیڑ: 17 اپریل: (ورق تازہ نیوز) اپنے علاقہ میں بجلی کی مسدودی کی اطلاع اب اپنے رجسٹرڈ موبائیل فون سے ”مِس کال‘Miss Call اور ایس ایم ایس کرکے دینے کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ اس کےلئے محکمہ بجلی ( مہاوترن ) 022-41078500 فون نمبر جاری کیاہے ۔ جن گاہکوں نے مہاوترن کے پاس کا موبایل فون نمبررجسٹر کیا ہے انھیں ہی یہ سہولت فراہم رہے گی ۔گاہکوں کواپنے رجسٹرڈ موبائل فون نمبر سے میسیج باکس میں جاکرNOPOWERٹائپ کرکے اسپیس چھوڑ کر اپنا 12اعدادکاموبائل نمبر ٹائپ کرنا ہوگا۔

اور پھر 9930399303پرایس ایم ایس کرنا ہوگا اس طرح آپ کی شکایت درج ہوجائے گی ۔پھر متعلقہ افسرکو اس شکایت کی جانکاری دی جائے گی ۔ اس طرح کاپریس نوٹ ناندیڑ علاقائی (زونل)دفتر کے رابطہ افسر نے جاری کیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading