جامعہ احتجاج: 10 ملزم گرفتار، سبھی کا ہے کرمنل ریکارڈ،مگر کوئی طالب علم نہیں

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے باہر 15 دسمبر کی رات کو ہوئے ہنگامے میں دہلی پولیس نے 10 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سبھی لوگوں کا کرمنل ریکارڈ ہے۔ پولیس نے منگل کو بتایا کہ ملزموں کو پیر کی رات گرفتار کیاگیا۔

پولیس کے ایک سینئر افسر کے مطابق گرفتار کئے گئے لوگوں میں کوئی طلبا نہیں ہے۔ حالانکہ پولیس نے ساتھ ہی کہا ہے کہ طلبا کو ابھی کلین چٹ نہیں دی گئی ہے اور معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔ وہیں پولیس نے ہنگامے کے دوران بس جلائے جانے والے معاملے میں ملزم لوگوں سے پچھ۔گچھ شروع کردی ہے۔

غور طلب ہے کہ دہلی پولیس نے جن لوگوں کو گرفتار کیا ہے ان پر اتوار کی رات ہوئے ہنگامہ میں شامل ہونے کا الزام ہے۔ ان سبھی مزلموں کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ تشدد میں چار سرکاری بسوں کو آگ لگادی گئی تھی۔ راہگیروں کی گاڑیوں میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔ جس کے بعد پولیس نے جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے طلبا کو لاٹھی چارج کرکے دوڑا دیا تھا۔ الزام ہے کہ پولیس نے یونیورسٹی کے اندر تک گھس کر آنسو گیس کے گولے داغے تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading