کلکتہ 14 اگست (یواین آئی)مغربی بنگال کی مشہور یونیورس جادو پور یونیورسٹی کے طلبانے ایک ایسا الیکٹرانک ماسک تیار کیا ہے جس میں میں آس پاس میں موجود وائرس کو ختم کرنے کی صلاحیت ہے۔اس کا استعمال کرنے والا آس پاس کے وائرس سے متاثر ہونے سے محفوظ ہوجائے گا۔اس پروجیکٹ سے وابستہ یونیورسٹی کے سینئر عہدیداروں نے بتایا کہ ماسک کا ڈیزائن محکمہ انسٹرومینشن نے تیار کیا ہے لیکن متعلقہ سرکاری محکمہ کی منظوری کے بعد ہی اس کا پروڈکٹ شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ماسک سے تیار کردہ برقی مقناطیسی فیلڈ پہننے والوں کے قریب آنے والے سارس 2 سمیت کسی بھی قسم کے وائرس کو مارنے کی صلاحیت ہے۔جادو پور یونیورسٹی متعلقہ اہلکارنے کہا کہ ماسک کو چارج کیا جانا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت مارکیٹ میں موجود تھری پرت والے سرجیکل ماسک کے مقابلے میں الیکٹرانک ماسک زیادہ موثر ہے۔ یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر چرنجیب بھٹاچاریہ نے کہا کہ ڈیزائن تیار ہے لیکن ہمیں اسے آگے لے جانے کی ضرورت ہے۔”
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) جیسی تنظیموں کی من ظوری حاصل کرنے کے بعد بھی اس ماڈل کو آگے بڑھایا جائے گا۔منظوری ملنے کے بعد ہم اس کو طبی آلہ کی حیثیت سے اس کے پروڈکٹ کے بارے میں باضابطہ طور پر سوچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل کی تکمیل کے بعد قیمت اور دیگر پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔