جئے پور میں افواہیں،دو طبقات کے درمیان سنگباری، 24 افراد زخمی

جئے پور 13 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) جئے پور میں افواہوں پر یقین کرتے ہوئے دو مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایک دوسرے پر شدید سنگباری کی جس کے نتیجہ میں بشمول 9 ملازمین پولیس کم سے کم 24 افراد زخمی ہوگئے۔ بے قابو ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کو آنسو گیس چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔ دو طبقات کے درمیان فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہونے کے بعد 10 پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں انٹرنیٹ سرویس کو چہارشنبہ کی رات تک معطل کردیا گیا۔ پانچ افراد کو ان واقعات کے ضمن میں گرفتار کرلیا گیا۔ ’ملزمین کے خلاف سرکاری عہدیداروں کو مفوضہ فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹیں ڈالنے، قومی شاہراہیں بند کرنے اور پولیس پر حملے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading