تین مسلم نوجوان دہشت گردی کے الزام سے بری ،اے ٹی ایس کی پھنسانے کی کوشش ناکام

آکولہ22۔ مئی ۔یہاں کی خصوصی عدالت نے پوسد دہشت گردی معاملے میں تین مسلم نوجوانوں کو دہشت گردی کے الزام سے بری کردیا ہے۔ تاہم ایک نوجوان کو پولیس پر حملے کرنے کےلئے قصوار پایا گیا۔ اس فیصلے کے بعد ایک بار پھر اے ٹی ایس کی کاروائی پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ مہاراشٹر کے پوسد سے دہشت گردی کےمعاملے میں گرفتار امام سمیت تینوں مسلم نوجوانوں کو آکولہ کی خصوصی عدالت نے بری کردیا ہے۔ حافظ مجیب الرحمان اور شعیب احمد تمام معاملات سے بری ہوگئے ہیں۔ لیکن عبدالملک کوآئین کی دفعہ 332،323 اور 153 کے تحت تین سال کی سزا سنائی گئی۔ تاہم عبدالملک تین سال سے زیادہ وقت جیل میں گزارچکاہے اس لئے اسے بھی رہاکردیا گیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading