تین ماہ سے تنخواہ نہیں دی ، سرکاری ملازم اپنے بچوں کودفتر چھوڑ کر چلا گیا اور کہا کہ۔۔۔۔۔

نئی دہلی: ایک سرکاری ملازم تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر اپنے بچوں کو دفتر چھوڑ آیا اور حکام سے کہا کہ انہیں آپ ہی پالیں۔ میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی کے ایک سرکاری ہاوسنگ سوسائٹی کا کلرک نریش تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ میں تھا، وہ احتجاجا اپنے شیر خوار بچوں کو دفتر لے آیا اور حکام سے کہا کہ میں انہیں پالنے کے قابل نہیں رہا، جب تک تنخواہ نہیں دیتے انہیں سنبھالو۔
آفس انتظامیہ کے سمجھانے وعدے وعید پر بھی نریش نہیں مانا اور بچوں کودفتر کے گیٹ پر چھوڑ گیا، سیکیورٹی گارڈ نے پولیس کو بلایا جس پر پولیس اہلکاروں نے بچوں کو اپنی تحویل میں لے کر نریش کے گھر پہنچایا اور راشن کے لیے کچھ پیسے بھی دیئے۔واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث بھارت میں کم تنخواہ دار اور مزدور طبقہ انتہائی پریشانی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے خودکشی کے واقعات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جس پر مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading