مہاراشٹر میں چار سالوں کے دوران 100قیدیوں کی موت

مبئی، 30 اکتوبر (یو این آئی )مہاراشٹر کی جیلوں میں سال 2013 سے سال 2017 کے درمیان تقریباً 100 ؍قیدیوں کی موت ہوچکی ہے۔زیادہ ترقیدیوں کی اموات پولیس کی پٹائی سے ہوئی ہے۔ان سبھی واقعات میں کسی بھی پولیس والے کے ملوث ہونے کے بات سامنے نہیں آتی۔نیشنل کرائم ریکارڈس بیورو کی رپورٹ نے اس با ت کی وضاحت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دوسری ریاستوں جیسے اندھرا پردیش(65)،گجرات (51) ،تامل ناڈو(38) اور تلنگانہ (12) میں قیدیوں کی جیل میں اموات ہوئی ہے لیکن ان سب کے مقابلے میں مہاراشٹر ریاست کافی آگے ہے ۔ان چار سالوں میں سال 2013 کافی خراب رہا کیونکہ اس سال35 قیدیوں کی حراستی تحویل میں موت ہو چکی تھی۔اسی طرح سال 2017 میں 15 قیدیوں کی موت درج کی گئی تھی جوکہ سب سےکم تھی۔

اس رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر میں چار سالوں میں کے دوران جیل میں ہوئی106 قیدیوں کی اموات میں سے47 لوگوں کی اموات کے بارے میں قانونی کاروائی کی گئی جس میں 14 لوگوں کے خلاف کیس درج کیے گئے اور19 لوگوں کے خلاف چارچ شیٹ داخل کی گئی۔ساتھ ہی ڈپارٹمنٹ کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد جب پولیس افسر و ملازمین اس میں ملوث پائے گئے تو انہیں انہیں عہدے سے برخاست کر نے کے بعد ان کے خلاف چارچ شیٹ داخل کی گئی ہے۔وائی پی سنگھ نامی ایک وکیل کے مطابق کچھ قیدیوں کی اموات اس وقت ہوئی جب انہیں حراست کے دوران کافی حراساں کیا گیا لیکن کچھ اموات قدرتی طور پر بھی ہوتی ہیں اور ان سبھی معاملات کی تفتیش سی آئی ڈی کرائم برانچ سےکرائی گئی ناکہ ریاستی پولیس سے اس کی تفتیش کرائی گئی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading