تھانے (آفتاب شیخ) تھانے شہر میں نالے صفائی میں بدعنوانی کے الزامات کانگریس اس سے قبل عائد کرچکی ہے اور اس کو لیکر احتجاج بھی درج کرواچکی ہے۔ ذرا سی برسات میں ہی کئی رہائشی علاقہ زیر آب ہونے کے معاملات سامنے آچکے ہیں۔ جس کی وجہ سے مہلک امراض میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ حال ہی میں ڈینگو کی وجہ سے ایک لڑکی کی جان جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

اس لیے تھانے میونسپل انتظامیہ کو بیدار کرنے کے لیے یوتھ کانگریس کے پردیش سیکریٹری آشش گیری کی قیادت میں تھالی بجاکر احتجاج کیا گیا اس موقع پر یوتھ کانگریس کے رشیکیش تائڑے، گوند پردیسی، نیلیش داس، سندیپ تائڑے،امیت ڈاکی، سونیا واگھمارے و دیگر کارکنان موجود تھے۔ تھانے شہر میں نالے صفائی میں بڑی بدعنوانی ہوئی ہے برسات میں گندگی راستے پر بہنے لگتی ہے جس کی وجہ سے ہر سال مہلک امراض پھیلتے ہیں اور کئی افراد کی جانیں جاتی ہے اس سال بھی ایک تیرا سال کی لڑکی ڈینگو کی وجہ سے موت ہوگئی اس موت کی ذمہ دار میونسپل انتظامیہ ہے اس طرح کے الزامات عائد کرتے ہوئے یوتھ کانگریس کی جانب سے ورتک نگر پربھاگ سمیتی کے سامنے تھالی بجاکر احتجاج کیا گیا۔