تھانے میں طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے شاندار اعزازی تقریب  س ابق پرنسپل، سرکردہ شخصیات اور طلباء و والدین کی بڑی تعداد نے کی شر کت

تھانے میں طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے شاندار اعزازی تقریب
سابق پرنسپل، سرکردہ شخصیات اور طلباء و والدین کی بڑی تعداد نے کی شرکت
تھانے (آفتاب شیخ)
تھانے کے مراٹھی گرانتھ سنگرالے میں

تھانے شہر کے مختلف طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک تقریب کا انعقاد اتوار ۲۹ ستمبر کو کیا گیا۔
اس تقریب میں دیویگے برہمن سماج تھانے کے صدر الہاس داندیکر، وزے کیلکر کالج، ملنڈ کی سابقہ وائس پرنسپل مادھوری گیریش نگرکر اور رادھا بائی میگھے اسکول، نوی ممبئی کی سابقہ پرنسپل سائیلی سنجیو گھورے سمیت اہم شخصیات کی موجودگی میں
دیویگے برہمن سماج تھانے کے زیر اہتمام نانا شنکر شیٹ کی ۱۵۹ویں برسی اور طلباء کے اعزاز میں ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کی صدارت دیویگ برہمن سماج کے صدر الہاس داندیکر نے کی۔ اس تقریب میں دو اہم پرنسپل صاحبان اور بڑی تعداد میں دیویگ برہمن سماج کے اراکین، طلباء اور والدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر سماج کی خواتین کارکنوں، پرگتی پَوَلے اور مادھوری کھڑیکر نے خوش آمدیدی گیت پیش کر کے پروگرام کا آغاز کیا۔ اس پروگرام کی کامیابی میں سیکریٹری اجیت گورے نے پروگرامی کی نگرانی کی، جبکہ پوجا پوسرے کر نے شکریہ ادا کیا۔ پروگرام میں تمام کمیٹی ممبران گجانن مانکا، سونالی کلیانکر، رنجنا سرساغر، جوتیکا کوٹکر، پریہ مانکا اور دیگر نے اہم کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ، دیویگ برہمن سماج کے خازن دلیپ مالنکر کی گلپوشی کر اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ پروگرام سماج کی یکجہتی، تعلیم اور کامیابی کا جشن تھا جس نے تمام شرکاء کو ایک نیا جوش و جذبہ دیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading