تھانے میونسپل کارپوریشن کے 22 ویں میئر کے عہدے پر نریش گنپت مہسکے و ڈپٹی میئر کے عہدے پر پلوی پون کدم بلامقابلہ منتخب
تھانے (آفتاب شیخ)
آج تھانے میونسپل کارپوریشن کے بابا صاحب امبیڈکر سبھاگروہ میں میئر و ڈپٹی میئر کے انتخابات ممبئی کے کلکٹر و الیکشن افسر ملند بورکر کی نگرانی میں ہوئے۔ تھانے کے 22 ویں میئر کے عہدے پر نریش گنپت مہسکے و ڈپٹی میئر کے عہدے پر پلوی پون کدم بلامقابلہ منتخب ہوئے جس پر میونسپل انتظامیہ کی جانب سے تھانے میونسپل کمشنر سنجیو جیسوال نے نومنتخب میئر و ڈپٹی میئر کو پھولوں کا گلدستہ دیکر ان کا استقبال کیا۔ آج شیوسینا چیف ادھو ٹھاکرے، آدتیہ ٹھاکرے، شیوسینا لیڈر ایکناتھ شندے کی موجودگی میں میونسپل کارپوریشن میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالا۔ اس موقع پر نریش مہسکے نے کہا کہ میں تھانے شہر کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کروں گا اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کرنے کی کوشش کروں گا۔ اس وقت ایم ایل اے پرتاپ سرنائیک، رویندر پھاٹک، سابق وزیر جتندر اوہاڈ، سابق میئر میناکشی شندے، رماکانت مڈوی، سابق اپوزیشن لیڈر نجیب ملا، تمام کارپوریٹرس، میونسپل کمشنر سنجیو جیسوال، ایڈیشنل کمشنر سمیر اونہاڑے، اشوک برپُلّے و دیگر افسران موجود تھے۔