تھانے – ماحولیاتی حساس زون میں غیر قانونی کچرے کی ڈمپنگ نیشنل گرین ٹریبونل نے ٹی ایم سی کو نوٹس جاری کیا

تھانے – ماحولیاتی حساس زون میں غیر قانونی کچرے کی ڈمپنگ

نیشنل گرین ٹریبونل نے ٹی ایم سی کو نوٹس جاری کیا

تھانے (آفتاب شیخ)

نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) نے تھانے میونسپل کارپوریشن (TMC) کو سنجے گاندھی نیشنل پارک (SGNP) کے ماحولیاتی حساس زون (ESZ) اور کوسٹل ریگولیشن زون (CRZ) میں غیر قانونی کچرے کی ڈمپنگ پر نوٹس جاری کیا ہے۔ یہ مسئلہ ایڈوکیٹ ویبھو ساٹم نے اٹھایا، جنہوں نے میونسپل کارپوریشن کی غفلت اور ضروری اقدامات نہ کرنے پر وضاحت طلب کی ہے۔

گھوڑبندر روڈ پر گائمکھ زکوٰۃ ناکہ کے قریب بڑی مقدار میں کچرا پھینکا جا رہا ہے، جو کہ انوائرمنٹ پروٹیکشن ایکٹ 1986، کوسٹل ریگولیشن زون نوٹیفکیشن 2011 اور ایکو سینسیٹو زون کے رہنما اصولوں کے خلاف کھلی ورزی ہے۔ ایڈوکیٹ ویبھو ساٹم کے مطابق، یہ غیر قانونی سرگرمی قدرتی ماحولیاتی نظام کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے اور حیاتیاتی تنوع، آبی ذخائر اور جنگلی حیات کے لیے سنگین خطرہ بن رہی ہے۔

ایڈوکیٹ ساٹم نے اس سلسلے میں پہلے ہی تھانے میونسپل کارپوریشن (TMC)، مہاراشٹرا پولیوشن کنٹرول بورڈ (MPCB)، مہاراشٹر کوسٹل زون مینجمنٹ اتھارٹی (MCZMA) اور میرا-بھائندر میونسپل کارپوریشن (MBMC) کو شکایات، تصاویر اور قانونی نوٹس بھیجے تھے، مگر کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔ اس پر سخت اعتراض کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ غیر قانونی کچرا ڈمپنگ فوری طور پر روکی جائے اور ذمہ دار افراد اور حکام کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ ساتھ ہی تحفظ ماحولیات قوانین کے مطابق مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ اور میونسپل کارپوریشن اپنی کارروائی کی تفصیلی رپورٹ بھی پیش کرے۔

این جی ٹی کی مداخلت کے بعد ایڈوکیٹ ویبھو ساٹم نے انتباہ دیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو وہ مزید قانونی کارروائی کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں اور متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہوگی۔

Notice in OA 18-25 WZ.pdf

0. O.A. 18-2025 Mentioned Matter F.pdf

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading