تھانے ضلع میں 25 ستمبر کو صفائی مہم کا انعقاد ’ایک دن، ایک گھنٹ ہ، ایک ساتھ‘ کے نعرے کے ساتھ گاؤں گاؤں عوامی شرکت کی اپیل

تھانے ضلع میں 25 ستمبر کو صفائی مہم کا انعقاد

’ایک دن، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘ کے نعرے کے ساتھ گاؤں گاؤں عوامی شرکت کی اپیل

تھانے، 23 ستمبر (آفتاب شیخ) — سوچھ بھارت مشن کے تحت ’’صفائی مہم: ایک دن، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘‘ کے عنوان سے 25 ستمبر 2025 کو صبح 8 بجے سے 9 بجے تک ضلع کی تمام گرام پنچایتوں میں صفائی کی جامع سرگرمیاں چلائی جائیں گی۔ اس مہم کا مقصد ہر گاؤں میں صفائی ستھرائی کے لیے عوامی تحریک پیدا کرنا اور پائیدار صفائی کی اہمیت کو ہر گھر تک پہنچانا ہے۔

اس موقع پر اراکین اسمبلی، ایم ایل ایز، ضلع پریشد کے سابق عہدیدار، پنچایت سمیتی کے اراکین، سرپنچ اور مقامی عوامی نمائندے سرگرمی سے حصہ لیں گے۔ اس کے علاوہ ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسر، گروپ ڈیولپمنٹ آفیسر، ایکسٹینشن آفیسر، محکمہ جاتی سربراہان، گرام سیوک، اساتذہ، ہیلتھ ورکرز اور آنگن واڑی ورکرس سمیت تمام سرکاری افسران و ملازمین بھی شریک ہوں گے۔

ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر روہن گھوگے نے اسکولی طلبہ، کالج طالبات، خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس، این جی اوز، صحافیوں، سماجی کارکنوں اور گاؤں والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس صفائی مہم میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں۔

اس مہم کے دوران عوامی مقامات، سڑکوں، شاہراہوں، ریلوے اسٹیشنوں، گھاٹوں، نالوں، مذہبی اور سیاحتی مقامات، تاریخی عمارتوں، دفاتر اور بازاروں میں صفائی کی سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔

سوچھ بھارت مشن ڈیپارٹمنٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ تھانے ضلع اجتماعی شرکت کے ذریعے اس پہل کو صفائی کی ایک کامیاب مثال بنائے گا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading