تھانے بلدیہ : بجلی کے دفتر پر سیٖل ٹھونک دی تقریباًساڑھے چارلاکھ کامحصول باقی ،کوسہ کے بجلی صارفین کورام بھروسے چھوڑدیا

تھانے:14فروری(ظفر اللہ خان)اپنی کواتاہیوں پرپردہ ڈال کرصارفین کوبجلی چورکہنے والابجلی محکمہ سال 2019؁ء میں دوسری دفعہ عدم بقایاادئیگی کی پاداش میں ٹیکس چور بنتا نظر آرہا ہے،

معتبر ذرائع کے مطابق تھانے بلدیہ کے محکمۂ محصول نے چاندنگر،قادرپیلس اورنشیمن کالونی میںآج دن بھر کئی بقایاداروں کے خلاف کارروائیاں کی ہےں،دیواپربھاگ سمیتی کے افسربھوئیر کی قیادت میں تھانے بلدیہ کامحکمۂ محصول کے افسران اوراثاثہ ضبطی کی کارروائیاں کرنے کےلئے انہدامی دستے کے اہلکاران نے کثیٖرتعدادمیں ثانیہ ہائیٹس واطراف میں کارروائی کرتے ہوئے واشنگ مشین ،ٹی وی،فریج،کمپیوٹر،پانی کے پمپ وغیرہ اشیاء گھروں اوردوکانوں سے ضبط کرتے ہوئے محصول بروقت اداناکرنے کی پاداش میں لاکھوں کامال قبضے لیاہے ،

ممبرا ممبئی بھیونڈی کی خبریں واٹس ایپ پر حاصل کرنے کیلئے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں کلک کریں

واضح رہے مذکورہ بالا کارروائیوں کے دوران فی الحال سب سے زیادہ محصول نشیمن کالونی میں دفترِبجلی محکمہ کانکلاجس پرتقریباًساڑھے چارلاکھ کامحصول بقایا ہے لہٰذاانہدامی دستے نے بھویئرکے حکم پردفترپرسیٖل ٹھونک دی ہے اورعلاقے کے بجلی صارفین کورام بھروسے چھوڑ کرچلتے بنے ،خدانخواستہ رات میں کسی وقت بجلی کامسئلہ کھڑاہواتوصارفین سوائے بغلیں بجانے کے اورکچھ نہیں کرسکتے ہیں،اس مسئلے کے متعلق نمائندے نے بجلی محکمے کے افسران سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی تورابطہ نہیں ہوسکا،مقامی صارفین کے مطابق بحرحال وکاس کی بانسری بجانے والے اربابِ سیاست اپنی دھن میں بانسری بجارہے ہیں اوربنیادی سہولیات سے محروم شہرمسائل کی آگ میں جل رہاہے۔

ممبرا ممبئی بھیونڈی کی خبریں واٹس ایپ پر حاصل کرنے کیلئے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں کلک کریں

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading