ممبرامیں کئی سالوں سے سرگرم ہے خواتین کےلئے کام کرنے والی تنظیم

تھانے:14فروری(ظفر اللہ خان)آج شام خواتین کی معروف فلاحی تنظیم کے زیراثربیسیوں دوشیزائیں ممبراپولیس اسٹیشن جاپہنچیں اورپولیس کے کام دھام کوجاننے کی کوشش کی،اس موقعے پرممبراپولیس انچارج کشورپاسلکرنے لڑکیوں سے گفت وشنیدکرتے ہوئے ان کے مقابل پولیس عملے کی روزانہ کارگذاریوں سے روشناس کروایا،اس دوران سب انسپکٹربالاصاحب کامبلے نے انہیں اسلحے کے استعمال سے متعارف کروایا،واضح رہے مستورات میں خوداعتمادی پیداکرنے کےلئے اورخواتین کی ضروریات ومسائل کے حل پرکام کرنے والی تنظیم’’ آوازِ نسواں‘‘ ممبرامیں کئی سالوں سے سرگرم ہے،اس کے لئے خواتین کوزیورِتعلیم اورفنونِ لطیفہ سے آراستہ وپیراستہ کرسماج میں مردوں کے برابر بن جانے کے گُرسکھائے جاتے ہیں،کوسہ قسمت کالونی میں مذکورہ بالا تنظیم کی شاخ سے وابستہ خواتین کے فُٹبال ٹیم کی کوچ صباپروین نے نمائندہ کوبتایا’’ہرسال کی طرح امسال بھی سلیبس کے تحت سترہ دوشیزاوں کوپولیس اسٹیشن لاکرانہیں قانونی معاملات سمجھانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ وہ بلاخوف اپنے مسائل کے حل کےلئے پولیس سے رجوع ہوسکیںاورسماج کےلئے معین ومددگاربن جائیں‘‘.
ممبرا ممبئی بھیونڈی کی خبریں واٹس ایپ پر حاصل کرنے کیلئے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں کلک کریں
