تھانے:ممبرامیں دومنشیات فروش گرفتار ممبئی کی خاتون ممبرامیں۳کلو۸۵گرام گانجہ بیچنے آئی تھی

تھانے(مہارتھی) ۴۲جنوری: مخبرکی اطلاع پرممبراپولیس نے گزشتہ روزدومنشیات فروشوں کوگرفتارکرتے ہوئے اُن کے قبضے سے بڑی مقدارمیں گانجہ برآمدکرنے میں کامیابی حاصل کی ہے،باوثوق ذرائع کے مطابق ممبراپولیس کے انچارج کشورپاسلکرکوایک مخبرکے ذریعے پتاچلاہے ہے کہ ممبراریلوے اسٹیشن پرایم گیٹ سے متصل پارکنگ لاٹ میں کچھ لوگ دوپہرمیں گانجے کی بڑی مقدارکیساتھ پہنچنے والے ہیں لہٰذاکشورپاسلکرنے ممبراپولیس کے انسدادمنشیات دستے میں تعینات پولیس اہلکاران کورے،کرپان،دیوڈکر،کھیرنار اورپرجنے کی ایک ٹیم تشکیل دے کرچھاپہ مارنے کےلئے مخبرکے بتائے علاقے میں روانہ کردیاٹیم نے مذکورہ بالاجگہ کامحاصرہ کیااورتاک میں بیٹھ گئے،تقریباًڈھائی بجے ایک مشتبہ جوڑااُن کے خفیہ جال میں پھنستاگیالہٰذاٹیم نے بروقت محاصرہ تنگ کرتے ہوئے جوڑے کودبوچ لیااورحراست میں لے کراُن کانام گام پوچھاتومردنے اپنانام محمدحسین احمدخان ساکن: کھرڈی گاوں اورخاتون نے اپنانام ریشمہ شنکرریڈییارساکن: ممبئی بتایادونوں کی جامع تلاشی کے دوران اُن کے قبضے سے۳کلو۸۵گرام گانجہ برآمدہواجس کی مالیت ۵۲ہزاربتائی جارہی ہے،موصولہ اطلاعات کے مطابق دونوں ہی جرائم پیشہ ہیں اوراسی کاروبارمیں ملوث ہوکرکئی بارجیل جاچکے ہیں جبکہ خاتون کاخاندان ہی پیشہ ور منشیات فروش ہے،جائے واردات سے پولیس ٹیم نے مشتبہ افرادکوممبراپولیس اسٹیشن لاکرNDPS Actکے تحت گرفتارکرکے عدالت میں پیش کیاجہاں سے انہیں دوروزہ پولیس تحویل میں مزیدتفتیش کے لئے بھیج دیاگیاہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading