بی جے پی کی پالیسیوں نے معیشت کو برباد کر دیا: پرینکا گاندھی

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے یس بینک کی مالی حالت خراب ہونے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ انہوں نے ملک کی معیشت کو چوپٹ کر دیا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا اور کہا، ’نو، یس بینک، مودی اور ان کے آئیڈیا نے ہندوستان کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔‘‘


ادھر پرینکا گاندھی نے بھی وزیر اعظم مودی پر حملہ کیا اور سوالیہ انداز میں کہا، ’’ہندوستانی معیشت کو بی جے پی حکومت کی پالیسیوں نے برباد کیا ہے۔ جی ہاں! کیا معیشت کی اس ابتر حالت میں ہندوستانی معیشت پانچ ٹریلین ڈالر کے ہدف کو چھو پائے گی؟ نہیں۔‘‘


کانگریس رہنماؤں کا یہ بیان یس بینک کی خستہ مالی حالت کے سلسلے میں آیا ہے جس کے پیش نظر ریزرو بینک نے 50 ہزار سے زائد نکالنے پر تین اپریل تک پابندی لگا دی ہے۔ سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے بھی حکومت پر حملہ کیا اور کہا کہ بی جے پی حکومت کی انتظامی اور مالیاتی اداروں کو سنبھالنے کی صلاحیتوں کی قلعی کھل گئی ۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading