بی جے پی کی بہکانے والی سیاست سے ملک کا بیڑہ غرق: اکھیلیش

لکھنو: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت کی بہکانے والی سیاست کے سبب ملک کی معیشت اندھیری گفا کی طرف جارہی ہے۔

صدر اکھلیش یادو نے اتوار کو یہاں کہا کہ سنیچر کو پیش کیے گئے مرکزی بجٹ میں بی جے پی نے اپنی بہکانے والی سیاست کا ننگا مظاہرہ کیا ہے۔ ایک ہاتھ میں مبینہ طور پر رعایتیں دی ہیں تو تمام دوسری سہولیات چھین لی ہیں۔ گھریلو استعمال کی چیزوں کو مہنگا کردیا ہے۔ بگڑی معیشت کو پٹری پر لانے کی سمت میں کوئی اشارہ نہیں مل رہا ہے۔ کسانوں، نوجوانوں اورغریبوں کو رجھانے کے سوائے کچھ نہیں ہے۔

ایس پی صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ حقیقت میں بی جے پی حکومتوں کی نیت عوامی مفاد میں کوئی بھی کام کرنے کی نہیں ہے۔ اترپردیش کے مفادات کو مرکزی حکومت کی طرف سے مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

سابق وزیراعلی صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ جہاں تک اترپردیش کی بات ہے وزیراعلی کو حکومت۔ انتظامیہ کے مسائل پر غور کرنے کی فرصت نہیں ہے۔ وہ دہلی میں انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ یہاں امن وقانون کے حالات روز بروز بگڑتے جا رہے ہیں۔ بی جے پی کی حکومت میں ملک و بیرون ملک اترپردیش کی بدنامی ہو رہی ہے۔ عوام کو اس سے 2022 میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد ہی راحت مل سکے گی۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading