بی جے پی کا مساجد کے تعلق سے متنازعہ بیان

دہلی :16مارچ۔( ایجنسیز)دہلی بی جے پی نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلم اکثریتی علاقوں کی مسجدوں میں خصوصی مشاہد مقرر کئے جائیں۔ تاکہ ان علاقوں میں مذہبی رہنما اپنا مقصد پورا کرنے کے لئے کسی بھی طرح کی نفرت نہ پھیلا سکیں۔

 

بی جے پی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر کہا، ” دہلی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں مسجدوں کی نگرانی کے لئے خصوصی مشاہد تعینات کیا جانا چاہئے تاکہ وہاں پر کوئی بھی سیاسی یا مذہبی رہنما اپنی تقاریر سے نفرت نہ پھیلا سکے“۔کمیشن کو دی گئی شکایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اقلیتوں پر نفرت انگیز بیان دےکر گزشتہ روز دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کئی تنازعات میں گھرے ہوئے ہیں۔ الیکشن کے پہلے وہ مسلم ووٹرس کو ورغلانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ ہم نے اآزرورس کی مقرری کا مطالبہ اسلئے کیا ہے کہ تاکہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کی جا سکے“۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading