بی جے پی ‘ ٹی آر ایس و مجلس کے غیر معلنہ اتحاد کو شکست دینے کی اپیل

حیدرآباد۔/30ومبر، ( سیاست نیوز) قائد اپوزیشن راجیہ سبھا غلام نبی آزاد نے بی جے پی، ٹی آر ایس اور مجلس کے غیر معلنہ اتحاد کو اسمبلی مشیرآباد سے شکست دینے کانگریس کے نوجوان قائد اور پیپلز فرنٹ کے امیدوار انیل کمار یادو کو بھاری اکثریت سے کامیاب بناتے ہوئے سیکولرازم اور دستور کا تحفظ کرنے کی عوام سے اپیل کی۔ بھولکپور میں انتخابی ریالی منظم کرنے کے بعد جلسہ عام سے خطاب میں ان خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سی پی آئی کے قومی سکریٹری ڈاکٹر کے نارائنا سابق رکن پارلیمنٹ ، صدر حیدرآباد سٹی کانگریس کمیٹی انجن کمار یادو، سابق ڈپٹی میئر راجکمار، سابق کارپوریٹر ایس محمد واجد حسین کے علاوہ دوسرے قائدین نے شرکت کی۔ غلام نبی آزاد نے کہا کہ انہیں اسمبلی حلقہ مشیرآباد کا دورہ کرتے ہوئے اندازہ ہورہا ہے کہ سارے تلنگانہ میں کانگریس و پیپلز فرنٹ کی لہر چل رہی ہے اور اس لہر میں تینوں جماعتوں کا غیر معلنہ اتحاد ناکام ہوجائے گا۔ غلام نبی آزاد نے کہا کہ ملک کی پانچ ریاستوں میں جہاں انتخابات منعقد ہورہے ہیں میزورم میں کانگریس دوبارہ اقتدار حاصل کرے گی ، چھتیس گڑھ ، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی حکومتیں ہیں

Leave a comment