بی جے پی وزیر نے مودی کی تصویر پرہی پھول مالا چڑھادی : ویڈیو دیکھیں

لکھنو: اترپردیش کے ایک بی جے پی لیڈر نے وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر پر پھول مالا چڑھادی۔بتایا گیا ہے کہ اترپردیش کے ریاستی وزیر راکیش سچان نے 17 ستمبر کو مودی کی سالگرہ کے موقع پر ان کی تصویر پر ہی پھول مالا چڑھادی۔اس واقعہ کا ویڈیو آج وائرل ہوا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نریندر مودی کی تصویر کے سامنے ایک کیک رکھا ہوا ہے اور یوگی کابینہ کے وزیر راکیش سچان تصویر پر پھول مالا چڑھارہے ہیں۔

انڈین یوتھ کانگریس کے قومی صدر سرینواس بی وی نے یہ ویڈیو اپنے ٹویٹر ہینڈل پر شیئر کیا ہے اور لکھا ہے، ’’ یہ یوگی کابینہ کے عزت ماب وزیر راکیش سچان ہیں جو وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر پر مالا چڑھارہے ہیں‘‘۔

یہ بھی پڑھیںوہ آگے لکھتے ہیں، ’’عقل سے تباہی (محرومی) ہی بی جے پی کے لوگوں کی پہچان ہے‘‘۔واضح رہے کہ ہندو مذہب میں آنجہانی لوگوں کی تصویر پر پھول مالا چڑھائی جاتی ہے جبکہ بی جے پی کے لیڈر نے ایک زندہ شخص کی تصویر پر پھول مالا چڑھاتے ہوئے ثابت کردیا ہے کہ عقل اور بصیرت سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔اس ویڈیو کو اندرون دو گھنٹے 40 ہزار سے زائد لوگ ٹویٹر پر دیکھ چکے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading