بی جے پی لیڈر کے ٹشن میں آتے ہی ، ایس پی ایم ایل اے نے پٹائی کردی : ویڈیو وائرل

امیٹھی: اتر پردیش سے سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے راکیش پرتاپ سنگھ کی غنڈہ گردی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔انہوں نے تھانے کے باہر میں بی جے پی کے شہری باڈی الیکشن امیدوار کے شوہر دیپک سنگھ کی پٹائی کی۔

۔ انہوں نے تھانے میں بی جے پی کے شہری باڈی الیکشن امیدوار کے شوہر دیپک سنگھ کی پٹائی کی۔ اس واقعہ میں عجیب بات یہ ہے کہ جب ایم ایل اے دیپک سنگھ کی پٹائی کر رہے تھے تو پولیس انتظامیہ

بھی وہاں موجود تھی لیکن کوئی بھی ایم ایل اے کو نہیں روک پائے۔ اس پورے واقعہ کا معاملہ گوری گنج تھانے سے ہے۔ بی جے پی امیدوار کے شوہر کی پٹائی بی جے پی امیدوار کے شوہر کو تھانے کے اندر بے دردی سے لاتیں اور گھونسے مارے گئے اس معاملے کے بعد ماحول کشیدہ ہو گیا ہے۔

وہیں ایم ایل اے راکیش سنگھ دیر رات سے تھانے کے اندر دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ انہوں نے ایس پی کارکنوں پر بی جے پی امیدوار کے شوہر کی پٹائی کا الزام لگایا ہے۔ ایم ایل اے دیپک سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے اپنے حامیوں کے ساتھ تھانے کے اندر دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ ایم ایل اے کا کہنا ہے کہ جب تک مقدمہ درج نہیں ہوتا وہ ہڑتال ختم نہیں کریں گے۔

جائے وقوعہ پر کشیدہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔ ایم ایل اے راکیش سنگھ نے اس معاملے میں پولیس کے کام کرنے کے انداز پر الزام لگاتے ہوئے پولس انتظامیہ پر کئی سوال اٹھائے ہیں۔ ایم ایل اے نے الزام لگایا ہے کہ ایس پی کارکن کو لگاتار مارا پیٹا جا رہا ہے، لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس مجرموں کو تحفظ دے رہی ہے، ویڈیو دیکھ کر بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ قاتل آزاد گھوم رہے ہیں لیکن پولیس کچھ نہیں کہہ رہی۔ ساتھ ہی بی جے پی میونسپلٹی گوری گنج کی امیدوار رشمی سنگھ کے شوہر نے ایم ایل اے، ان کے بھائی اور حامیوں پر قاتلانہ حملے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل اے نے تھانے میں پولیس کے سامنے مجھے شدید مارا پیٹا اور ساتھ ہی پستول سے مارنے کی کوشش کی گئی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading